قومی دفاع

آپریشن ردالفساد ،فراری بلوچ کمانڈر نے 20ساتھیوں کے ہمراہ ہتھیار ڈال دیئے

راولپنڈی (ملت + آئی این پی) ملک بھر میں آپریشن ردالفساد جاری ،فراری بلوچ کمانڈر نے 20ساتھیوں کے ہمراہ پنجاب رینجرز کے سامنے ہتھیار ڈال دیئے،ہتھیار ڈالنے والوں نے اعتراف کیا ہے کہ براہمداغ کے ذریعے انہیں بھارتی خفیہ ایجنسی را کی مدد حاصل تھی۔منگل کو پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق فراری بلوچ کمانڈر نے 20 ساتھیوں کے ہمراہ پنجاب رینجرز کے سامنے ہتھیار ڈال دیئے ۔ ہتھیار ڈالنے والوں نے اعتراف کیا ہے کہ براہمداغ بگٹی کے ذریعے انہیں را کی مدد حاصل تھی،انہیں کئی دہائیوں سے حقائق سے گمراہ رکھا گیا،بلوچ فراری کمانڈر نے اعتراف کیا کہ بلوچوں کو برسوں سے منفی پروپیگنڈہ کے زیراثر رکھا گیا،ہتھیار ڈالنے والوں نے ماضی کی غلطیوں پر قوم سے معافی بھی مانگی ۔