قومی دفاع

آپریشن ردالفساد ، دورن سمیت پانچ دہشتگرد ہلاک،فائرنگ کے تبادلے میں میجر مدثر اور سپاہی مطیع اللہ شہید

راولپنڈی (ملت + آئی این پی) دہشتگردوں کے خلاف پاک فوج کا آپریشن ردالفساد جاری ہے،ایف سی نے میرک،کلایا اور اورکزئی ایجنسی میں آپریشن کرکے ٹی ٹی پی کے انتہائی مطلوب دہشتگرد دورن سمیت پانچ دہشتگردوں کو ہلاک کردیا جبکہ فائرنگ کے تبادلے میں میجر مدثر اور سپاہی مطیع اللہ شہید ہوگئے۔بدھ کو پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق ایف سی نے میرک،کلایا اور اورکزئی ایجنسی میں آپریشن کیا۔آپریشن کے دوران ٹی ٹی پی کے انتہائی مطلوب دہشتگرد دورن سمیت پانچ دہشتگردوں کو ہلاک کردیاگیا،دہشتگرد دورن متعدد دہشتگرد کارروائیوں میں ملوث تھا ،دو رن کو افغانستان اور اورکزئی ایجنسی میں نوروز کے جلوس پر حملے کیلئے بھیجا گیا تھا،دورن کو سیکیورٹی فورسز کے سامنے ہتھیار ڈالنے والوں کو نشانہ بنانے کا ہدف بھی دیا گیا تھا،دہشتگردوں سے فائرنگ کے تبادلے میں میجر مدثر اور سپاہی مطیع اللہ شہید ہوگئے۔