قومی دفاع

اسلام آباد، کے پی کے اور فاٹا میں دہشتگردی کی کوشش ناکام بنا دی گئی، آئی ایس پی آر

اسلام آباد، کے پی

اسلام آباد، کے پی کے اور فاٹا میں دہشتگردی کی کوشش ناکام بنا دی گئی، آئی ایس پی آر

راولپنڈی:(ملت آن لائن) ملک بھر میں آپریشن ردالفساد جاری ہے جس کے تحت فورسز نے اسلام آباد، خیبرپختونخوا اور فاٹا میں دہشت گردی کی کوشش ناکام بنا دی۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ ( آئی ایس پی آر) کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے باجوڑ میں آپریشن کے دوران 2 خودکش حملہ آوروں کو ہلاک کردیا جن کے قبضے سے خودکش جیکٹ، اینٹی ٹینک مائنز، آئی ای ڈیز اور افغان موبائل کمپنی کی مہر لگی مواصلاتی آلات بھی برآمد کیے گئے۔ آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ سیکیورٹی فورسز کی جانب سے تحریک طالبان افغانستان کے دہشت گردوں کو باجوڑ ایجنسی میں گھیرا گیا تو انہوں نے فرار ہونے کی کوشش کی جسے ناکام بنادیا گیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق مارے جانے والے خودکش بمبار افغانستان سے کگا پاس کے ذریعے باجوڑ میں داخل ہوئے تھے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کا مزید کہنا ہے کہ اسلام آباد اور خیبرپختونخوا میں کارروائی کرتے ہوئے فورسز نے وہاں بھی دہشت گردی کی کوشش کو ناکام بنایا ہے۔