قومی دفاع

افغانستان میں امن و استحکام کے فروغ کیلئے مخلصانہ کوششیں کر رہے ہیں،پاکستان

اسلام آباد (آئی این پی)ترجمان دفتر خارجہ نفیس ذکریا نے کہا ہے کہ پاکستان افغانستان میں امن و استحکام کے فروغ کیلئے مخلصانہ کوششیں کر رہا ہے، تشدد اور خون خرابے سے امن حاصل نہیں کیا جا سکتا، پاکستان افغانستان میں امن و ترقی، خوشی کی حمایت کرتا ہے اور افغانستان میں امن کیلئے چار ملکی گروپ مل کر کام کر رہا ہے، چار ملکی گروپ نے پاکستان اور افغانستان کے مشترکہ ورکنگ گروپ کا خیر مقدم کیا۔ منگل کو افغانستان کے صدر اشرف غنی کے پارلیمنٹ سے خطاب پر رد عمل دیتے ہوئے ترجمان دفتر خارجہ نفیس ذکریا نے کہا کہ پاکستان افغانستان میں امن و استحکام میں تعاون کیلئے سنجیدہ کوششیں کر رہا ہے، تشدد اور خون خرابے سے امن و استحکام حاصل نہیں کیا جا سکتا، پاکستان افغانستان میں امن، خوشحالی، ترقی کی حمایت کرتا ہے، افغانستان میں امن کیلئے چار ملکی گروپ مل کر کام کر رہا ہے اور چار ملکی گروپ کے اجلاس کے بعد مشترکہ اعلامیہ جاری کیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ طالبان کے با اختیار نمائندوں کو براہ راست مذاکرات میں شرکت کی دعوت دی ہے اور پاکستان نے اسلام آباد میں مذاکرات کے پہلے دور کی میزبانی کی تھی۔ نفیس ذکریا نے کہا کہ پاکستان کابل میں دھماکے کی شدید مذمت کرتا ہے، پاکستان دہشت گردی کا سب سے بڑا شکار ہوا ہے، افغانستان میں امن و استحکام میں سب سے زیادہ پاکستان کے مفاد میں ہے، مشترکہ گروپ نے پاکستان اور افغانستان کے تشدد کے خلاف فتویٰ جاری کرنا تھا۔(اح)