قومی دفاع

اندرونی؛ بیرونی خطرات سےنمٹنےکی صلاحیت رکھتے ہیں، سربراہ پاک فضائیہ

کراچی: (اے پی پی) پاک فضائیہ کے سربراہ ایئرچیف مارشل سہیل امان نے کہا ہے کہ پاکستان ایئرفورس اندرونی اوربیرونی خطرات سےنمٹنےکی صلاحیت رکھتی ہے۔ ایئر وار کالج کراچی میں سیمنار سے خطاب کے دوران ایئرچیف مارشل سہیل امان نے کہا کہ پاکستان ایئرفورس اندرونی اوربیرونی خطرات سےنمٹنےکی صلاحیت رکھتی ہے، پاک فضائیہ نے آپریشن ضرب عضب میں اپنی طاقت کا بھرپور مظاہرہ کیا ہے،ضرب عزب میں دہشتگردی کاخاتمہ کرکے پاکستان کومستحکم بنایا ہے۔ پاک فضائیہ کے سربراہ کا کہنا تھا کہ پاک فضائیہ اندرون اوربیرونی خطرات سے آگاہ اور اپنی ذمہ داریوں سے پوری طرح واقف ہے، پاک فضائیہ تجدید کے ایک نئے اور اہم دور سے گزررہی ہے۔ نئے دور کے چیلنجز سے نمٹنے کے لئے معیاری تربیت ہمارا بنیادی اصول ہے۔ جےایف تھنڈر جیسے کئی منصوبے زیرغور ہیں۔