قومی دفاع

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے جرمن سفیر کی ملاقات

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے جرمن سفیر کی ملاقات

راولپنڈی:(ملت آن لائن) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے جرمن سفیر نے ملاقات کی۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری اعلامیے مطابق جنرل ہیڈ کوارٹر راولپنڈی میں آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے جرمن سفیر مارٹن کوبلر نے ملاقات کی جس میں باہمی دلچسپی کے امور اور خطے میں امن و استحکام پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق اس موقع پر جرمن سفیر نے خطے میں امن و استحکام کے لیے پاک فوج کی کوششوں کو تسلیم کیا۔

……………………..

اس خبر کو بھی پڑھیے…ہمیں عزت کی قیمت پر امریکی سیکیورٹی امداد نہيں چاہیے، ڈی جی آئی ایس پی آر
راولپنڈی:(ملت آن لائن) ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور کا کہنا ہے کہ ہمیں عزت کی قیمت پر سیکیورٹی امداد نہيں چاہیے اور پاک فوج امریکی مالی امداد کے بغیر بھی طاقتور ہے۔ امریکی نشریاتی ادارے کو انٹرویو دیتے ہوئے ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور کا کہنا تھا کہ پاکستان کبھی بھی پیسے کے لیے نہیں بلکہ امن کیلئے لڑتا رہا اور ہمیں عزت کی قیمت پر سیکیورٹی امداد نہیں چاہیے، پاک فوج امریکی امداد کے بغیر بھی طاقتور فوج ہے، امریکی امداد کی معطلی کے باوجود دہشت گردی کے خاتمے کےلیے ہمارے عزائم غیر متزلزل ہیں۔ امریکا کا پاکستان کی مالی اور فوجی امداد روکنے کا اعلان میجر جنرل آصف غفور کا کہنا تھا کہ پاکستان میں دہشت گردوں کی کوئی منظم اور محفوظ پناہ گاہ نہیں، پاک فوج نے بلاتفریق حقانی نیٹ ورک سمیت تمام دہشت گرد گروہوں کے خلاف کارروائیاں کیں اور پاکستان نے جانی و مالی نقصان سمیت دہشت گردی کے خلاف جنگ میں بھاری قیمت ادا کی۔ انہوں نے کہا کہ ہماری نیت پر شک کرنا خطے میں دیر پا امن کے لیے کوششوں کو نقصان پہنچائے گا جب کہ امریکی سیکیورٹی امداد کی معطلی باہمی تعاون اور خطے میں قیام امن کو متاثر کرے گی۔ واضح رہے امریکا نے گزشتہ روز پاکستان سے ہر قسم کا سیکیورٹی تعاون معطل کرنے کا اعلان کیا تھا جس کے تحت پاکستان کو فوجی سازو سامان اور مالی امداد فراہم نہیں کی جائے گی۔