قومی دفاع

آرمی چیف کی امریکی سنٹرل کمانڈ کے سربراہ کی ملاقات

اسلام آباد (اے پی پی ) پاکستان نےامریکا کو ایف سولہ طیاروں پر تحفظات سے آگاہ کر دیا ۔ آرمی چیف جنرل راحیل شریف سے امریکی سنٹرل کمانڈ کے سربراہ کی ملاقات میں افغانستان کی صورتحال پر غور کیا گیا ۔ آرمی چیف سے امریکی سنٹرل کمانڈ کے سربراہ کی ملاقات ۔ دو طرفہ دفاعی تعلقات اور افغانستان کی صورت حال پر تبادلہ خیال ۔ سیکرٹری دفاع کا ایف سولہ طیاروں کی فراہمی پر زور ۔ آئی ایس پی آر کے مطابق پاک فوج کے سربراہ اور امریکی جنرل کی ملاقات میں ، باہمی دلچسپی کے امور کے علاوہ خاص طور پر افغانستان میں سیکورٹی صورتحال زیربحث رہی ۔ جنرل جوزف نے خطے میں امن و استحکام کیلئے پاک فوج کے کردار کو سراہا ۔ جنرل جوزف نے جی ایچ کیو میں یادگار شہداء پر پھول چڑھائے ۔ امریکی سینٹرل کمانڈ کے سربراہ سیکرٹری وزارت دفاع سے بھی ملے ۔ ترجمان کے مطابق سیکرٹری دفاع نے ایف 16 کے معاملے پر پاکستان کے تحفظات سے آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ طیارے دہشتگردی کیخلاف جنگ کیلئے بہت ضروری ہیں ۔ انہوں نے کولیش سپورٹ فنڈ کا معاملے بھی اٹھایا ۔