قومی دفاع

آرمی چیف کی مدتِ ملازمت میں توسیع کی جائے، درخواست دائر

لاہور:(اے پی پی) آرمی چیف کی مدت ملازمت میں چارسال کی توسیع کے لیے لاہورہائیکورٹ سے رجوع کرلیا گیا۔ یہ درخواست رانا علم الدین غازی ایڈووکیٹ کی جانب سے گزشتہ روزلاہورہائی کورٹ میں دائرکی گئی درخواست میں کہا گیا ہے کہ آرمی چیف کی قیادت میں پاک فوج نے ضربِ عضب آپریشن کے ذریعے 90 فیصد دہشت گردوں کا خاتمہ کردیا ہے، آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے کرپٹ عناصر کی کمربھی توڑ دی ہے۔ درخواست میں مزید کہا گیا کہ آرمی چیف جنرل راحیل شریف کی مدت ملازمت میں توسیع ناگزیر ہے- عدالت سےاستدعا کی گئی کہ ملک و قوم کے بہترین مفاد میں آرمی چیف کی مدت ملازمت میں چارسال کی توسیع کا حکم دیا جائے تاکہ دہشت گردی کے خلاف جنگ اپنے منطقی انجام تک پہنچ سکے۔ آرمی چیف جنرل راحیل شریف رواں سال نومبر میں اپنی مدتِ ملازمت مکمل کررہے ہیں، رواں سال کی ابتداء میں ان کی جانب سے عندیہ دیا گیا تھا کہ وہ اپنی ملازمت کی مدت میں مزید توسیع نہیں چاہتے۔