قومی دفاع

ایف سولہ طیارے جلد پاکستان کے حوالے کر دیئے جائینگے :مارک ٹونر

لاہور:(آئی این پی )امریکا نے کہا ہے کہ ایف سولہ طیارے جلد پاکستان کے حوالے کر دیئے جائینگے ۔ افغان طالبان سے مذاکرات اور علاقائی امن میں پاکستان کا اہم کردار ہے ۔ امریکی محکمہ خارجہ کے نائب ترجمان مارک ٹونر کا واشنگٹن میں میڈیا بریفنگ کے دوران کہنا تھا پاکستان امریکا کا اہم اتحادی ہے ، اس کی حمایت جاری رکھی جائینگی ، پاکستان سے سٹریٹجک ڈائیلاگ میں بہت سے ایشوز پر بات ہوئی جن میں اقتصادی اور سیکورٹی کے معاملات اہم ہیں ، سٹریٹجک ڈائیلاگ میں علاقائی استحکام اور افغانستان کے معاملات پر بات ہوئی ۔ مارک ٹونر نے دنیا نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ طالبان کے ساتھ مذاکرات اور علاقائی امن کے قیام میں پاکستان کا اہم کردار ہے ، ایف سکسٹین طیاروں کا معاملہ کانگریس میں ہے ، امید ہے جلد از جلد پاکستان کے حوالے کر دیں گے ۔ امریکا نے اعتراف کیا ہے پاکستان دہشت گردی کا سب سے زیادہ شکار ہے ، افغان طالبان امن کی طرف آئیں تاکہ علاقائی امن قائم ہوسکے ، تشدد کسی بھی مسئلے کا حل نہیں ۔