قومی دفاع

بھارتی جارحیت کا منہ توڑجواب دیا جائے گا: آرمی چیف

بھارتی جارحیت کا

بھارتی جارحیت کا منہ توڑجواب دیا جائے گا: آرمی چیف

اسلام آباد:(ملت آن لائن) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے ایل اوسی اور ورکنگ باؤنڈری کا دورہ کیا، جہاں انھوں نے افسران اور جوانوں سے ملاقاتیں کیں۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف نے ایل او سی اور ورکنگ باؤنڈری کا دورہ کیا، جہاں‌ انھیں‌ مقامی کمانڈرز نے بھارت کی جانب سے جنگ بندی کی خلاف ورزیوں سے آگاہ کیا۔ اس موقع پر جنرل قمر جاوید باجوہ کو بھارتی فورسز کی جانب سے شہری آبادی کو نشانہ بنانےکے واقعات پر بریفنگ بھی دی گئی. آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے جوانوں اور شہریوں کے بلند حوصلے کو سراہا اور بھارتی شرانگیزی پرمؤثر جواب کی تعریف کی.آرمی چیف نے بھارتی جارحیت کے خلاف مقامی آبادی کےعزم وحوصلےکو سراہتے ہوئے کہا کہ بھارتی جارحیت یا مہم جوئی کامنہ توڑجواب دیا جائے گا، 2003ء کے سیز فائر معاہدے کی پاسداری کو ہماری محدود جوابی صلاحیت نہ سمجھاجائے۔ آرمی چیف کی جانب سے سول آبادی کے تحفظ کے لیے مؤثر اقدامات کی بھی ہدایت کی گئی۔ اس موقع پر آرمی چیف نے سی ایم ایچ سیالکوٹ کا بھی دورہ کیا اور بھارتی فوج کی فائرنگ سےزخمی افرادکی عیادت کی۔
ایل او سی پر بھارتی اشتعال انگیزی، فائرنگ سے تین فوجی شہید: آئی ایس پی آر
یاد رہے کہ ایل او سی پر بھارتی جارحیت معمول بن گئی ہے۔ گذشتہ روز بھی بھارت نے سیزفائر کی خلاف ورزی کرتے ہوئے نکیال سیکٹرپربلا اشتعال فائرنگ کی تھی، جس کے نتیجے میں خاتون سمیت دو افراد شہید ہوگئے تھے. یہ گذشتہ ہفتے میں سیز فائر کی خلاف ورزی کا چوتھا واقعہ تھا. واقعے کے بعد دفتر خارجہ نے بھارتی ڈپٹی کمشنرجے پی سنگھ کو طلب کرکے ایل او سی پر بھارتی فوج کی فائرنگ سے خاتون سمیت 2 شہریوں کی شہادت پراحتجاج ریکارڈ کرایا تھا.