قومی دفاع

بھارت کشمیر میں مظالم بند کرے: پاکستان

اسلام آباد (آئی این پی) ترجمان دفتر خارجہ نفیس زکریا نے کہا ہے کہ مقبوضہ کشمیر کا مسئلہ آج کا نہیں، یہ مسئلہ چھ دہائیوں سے چل رہا ہے‘ بھارت کشمیر میں اپنے مظالم بند کرے۔ جمعرات کو ترجمان دفتر خارجہ نے نجی ٹی وی سے گفتگو میں کہا کہ بھارت مقبوضہ کشمیر میں اپنے مظالم بند کرے، کشمیر میں ہمارے ساٹھ سے زائد بھائیوں کو شہید اور سینکڑوں کو زخمی کردیا ہے، انہوں نے کہا کہ کشمیر کا مسئلہ آج کا نہیں یہ چھ دہائیوں سے چلتا آرہا ہے اور کشمیریوں نے ہی فیصلہ کرنا ہے کہ انہیں کس جانب جانا ہے۔ نفیس زکریا نے کہا کہ ہماری نظر کبھی بھی مسئلہ کشمیر سے نہیں ہٹی ہے۔