قومی دفاع

جنرل راحیل سے اطالوی چیف آف ڈیفنس جنرل سٹاف کی ملاقات دفاعی تعاون بڑھانے پر تبادلہ خیال

راولپنڈی (این این آئی)آرمی چیف جنرل راحیل شریف سے اٹلی کی مسلح افواج کے چیف آف ڈیفنس جنرل سٹاف جنرل لاڈیو گرازیانو نے ملاقات کی جس میں علاقائی سکیورٹی صورتحال اور دونوں ممالک کے درمیان دفاعی تعاون کو مزید فروغ دینے سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق اٹلی کی مسلح افواج کے چیف آف ڈیفنس جنرل سٹاف جنرل لاڈیو گرازیانو نے جنرل راحیل شریف سے ملاقات کی۔ جس کے دوران علاقائی سکیورٹی صورتحال اور دونوں ممالک کے درمیان دفاعی تعاون کو مزید فروغ دینے سمیت باہمی دلچسپی کے امور زیر غور لائے گئے۔ اٹلی کی مسلح افواج کے چیف آف ڈیفنس جنرل سٹاف نے آپریشن ضرب عضب میں حاصل ہونے والی کامیابیوں اور علاقائی سکیورٹی کیلئے پاکستان کی کوششوں کو سراہا۔