قومی دفاع

دوسری بین الاقوامی فزیکل ایجیلٹی اینڈ کمبیٹ ایفی شینسی سسٹم ( پی اے سی ای ایس)مقابلے 8 تا 15اکتوبر لاہور گیریژن میں ہوں گے، پاکستان سمیت 19ممالک کی افواج کی ٹیمیں شرکت کریں گی، آئی ایس پی آر

راولپنڈی ۔(ملت آن لائن) دوسری بین الاقوامی فزیکل ایجیلٹی اینڈ کمبیٹ ایفی شینسی سسٹم ( پی اے سی ای ایس) مقابلے 8 تا 15اکتوبر لاہور گیریژن میں ہوں گے جن میں پاکستان سمیت 19ممالک کی افواج کی ٹیمیں شرکت کریں گی ۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر )کی جانب سے جاری کردہ پریس ریلیز کے مطابق پی اے سی ای ایس جسمانی اور ذہنی استعداد کار کو ترقی دینے کا منظم تربیتی طریقہ کار ہے۔پہلی چیمپئن شپ 2016ء میں لاہور میں منعقد ہوئی تھی جس میں پاکستان نے کامیابی حاصل کی تھی ۔ٹورنامنٹ میں شرکت کیلئے کویت، متحدہ عرب امارات ، چین اور مالدیپ کی افواج کی ٹیمیں پاکستان پہنچ چکی ہیں جبکہ باقی ٹیمیں کل (ہفتہ ) کو پاکستان پہنچ جائیں گی۔