قومی دفاع

دہشتگردوں، مجرموں اورکرپٹ عناصرکےخاتمےکیلئےپرعزم ہیں: راحیل

راولپنڈی: (آئی این پی) آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے چینی پیپلز لبریشن آرمی کی 89ویں سالگرہ کی تقریب میں شرکت کی اور چین کی قیادت، مسلح افواج اور عوام کو مبارکباد پیش کی۔ اس موقع پر اپنے خطاب میں جنرل راحیل شریف کا کہنا تھا کہ پاکستان آرمی اور عوام کو پاک چین دوستی پر فخر ہے۔ پاک چین اقتصادی راہداری کی سیکیورٹی ہماری قومی ذمہ داری ہے۔ اقتصادی راہداری کی مقررہ وقت میں تکمیل کے لیے کوئی کسر اٹھا نہیں رکھی جائے گی۔ پاک چین اقتصاری راہداری کو بغیر کسی رکاوٹ کے کامیاب کیا جائے گا۔ پاک چین اقتصادی راہداری 100 ملین لوگوں کی زندگی میں بہتری لائے گی۔ آرمی چیف نے کہا کہ دہشتگردوں، مجرموں اور کرپٹ عناصر کے خاتمے کے لیے ہم پرعزم اور ہمارا عزم غیر متذلزل ہے۔ آپریشن ضرب عضب ہر قسم کے دہشتگرد کے خلاف جاری رہے گا۔