قومی دفاع

دہشتگردوں کیخلاف بلا امتیاز آپریشنز کئے جائیں: آرمی چیف

کوئٹہ: (ملت+اے پی پی) پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کوئٹہ سدرن کمانڈ کا دورہ کیا جہاں انھیں آپریشنل تیاریوں پر بریفنگ دی گئی۔ اس موقع پر اپنے خطاب میں آرمی چیف نے قیام امن کیلئے عوام اور جوانوں کی قربانیوں کو سراہا۔ ان کا کہنا تھا کہ دہشتگردی کیخلاف زیرو ٹالرنس پالیسی ہے۔ دہشتگردوں کیخلاف بلا امتیاز آپریشنز کئے جائیں۔ آپریشنز میں انٹیلی جنس اور سیکیورٹی اداروں سے تعاون کیا جائے۔ آرمی چیف نے کہا کہ پاکستان آرمی صوبے میں امن اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی صلاحیتوں کو بہتر بنانے کے لیے تمام ممکنہ معاونت فراہم کرے گی۔ آرمی چیف نے ہدایت کی کہ راہداری منصوبے کو فول پروف سیکیورٹی فراہم کی جائے اور بلوچستان میں ترقیاتی کام جلد مکمل کئے جائیں۔