قومی دفاع

دہشت گردی روکنے کی ذمہ داری کسی ایک پر نہیں ڈالی جا سکتی، عالمی مسئلہ ہے: دفتر خارجہ

اسلام آباد (آئی این پی) ترجمان دفتر خارجہ نفیس ذکریا نے کہا ہے کہ دہشت گردی روکنے کی ذمہ داری ایک ملک پر نہیں ڈالی جا سکتی، دہشت گردی عالمی مسئلہ ہے، دہشت گردی سے نمٹنے کیلئے مشترکہ کوششیں کرنے کی ضرورت ہے۔ہفتہ کو اپنے ایک بیان میں ترجمان دفتر خارجہ نفیس ذکریا نے کہا کہ امریکہ کی طرف سے پاکستان کی امداد روکنے جانے کی میڈیا رپورٹس پر تبصرہ نہیں کروں گا۔ انہوں نے کہا کہ دہشت گردی روکنے کی ذمہ داری ایک ملک پر نہیں ڈالی جا سکتی، دہشت گردی عالمی مسئلہ ہے، دہشت گردی سے نمٹنے کیلئے مشترکہ کوششیں کرنے کی ضرورت ہے۔(اح)