قومی دفاع

دہشت گردی کےخلاف ملک بھرمیں بلاامتیازآپریشن جاری رہےگا:آرمی چیف

کرم ایجنسی: (اے پی پی) آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے کرم ایجنسی کا دورہ کیا جہاں انہوں نے کومبنگ آپریشن میں مصروف جوانوں اور افسروں سے ملاقاتیں کیں اورکومبنگ آپریشن اور سکیورٹی صورتحال پر اطمینان کا اظہار کیا- آئی ایس پی آر کے مطابق اپنے دورے پر جوانوں اور افسروں سے خطاب کرتے ہوئے آرمی چیف نے کہاکہ جوانوں اور افسروں کی بہادری پر فخر ہے۔فاٹا میں آپریشن سے صورتحال مزید بہتر ہو رہی ہے۔آرمی چیف نے واضح کردیا کہ دہشت گردوںکو کسی دوسرے ملک کے خلاف پاکستانی سرزمین استعمال نہیں کرنے دیں گے۔آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف ملک بھر میں بلاامتیاز آپریشن جاری رہے گا۔جو کامیابیاں حاصل کیں انہیں مستحکم کررہے ہیں۔دہشت گردوں کے تمام سلیپر سیلز اور نیٹ ورک ختم کریں گے۔