قومی دفاع

’’را‘‘ افغان ایجنسی سے مل کر پاکستان میں دہشت گردی کی کررہی ہے:رحمان ملک

دبئی (آئی این پی) پیپلز پارٹی کے رہنماء و سابق وزیر داخلہ سینیٹر رحمان ملک نے ملک کی موجودہ صورتحال پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملک میں سیاسی ہم آہنگی کا فقدان ہے، سیاستدان تقسیم نظر آتے ہیں، ’’را‘‘ افغان ایجنسی سے مل کر پاکستان میں دہشت گردی کی منصوبہ بندی کر رہی ہے، ملک دہشت گردی کے خلاف جنگ لڑ رہا ہے قوم کو اتحاد کی ضرورت ہے۔وہ جمعرات کو یہاں میڈیا سے گفتگو کر رہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ پانامہ لیکس نے ملک کی سیاسی صورتحال کو کمزور کیا ہے، پانامہ لیکس سے غیر یقینی حالات پیدا ہوئے، حکومت پر بے اعتمادی کی فضاء قائم ہو چکی ہے۔ انہوں نے کہا کہ کمزور خارجہ پالیسی کی وجہ سے امریکہ نے ایف 16طیارے دینے سے انکار کیا۔ رحمان ملک نے ملک کی موجودہ صورتحال پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملک میں سیاسی ہم آہنگی کا فقدان ہے، سیاستدان تقسیم نظر آتے ہیں، ’’را‘‘ افغان ایجنسی سے مل کر پاکستان میں دہشت گردی کی منصوبہ بندی کر رہی ہے، ملک دہشت گردی کے خلاف جنگ لڑ رہا ہے قوم کو اتحاد کی ضرورت ہے۔(اح)