قومی دفاع

سوشل میڈیا پر زیرگردش ‘تھریٹ الرٹس’ میں کوئی صداقت نہیں، آئی ایس پی آر

راولپنڈی: پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ ( آئی ایس پی آر) کا کہنا ہے کہ سوشل میڈیا پر مختلف شہروں سے متعلق جھوٹے تھریٹ الرٹس گردش کر رہے ہیں۔

آئی ایس پی آر نے کسی بھی شہر سے متعلق تھریٹ الرٹ جاری کرنے کی تردید کی اور کہا کہ کسی شہر سے متعلق کوئی تھریٹ الرٹ جاری نہیں کیا، اس طرح کا پروپیگنڈا خوف و ہراس پھیلانے کی مذموم کوشش ہے۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ شہری اس قسم کی جعلی کالز اور پروپیگنڈے پر نظر رکھیں اور تصدیق شدہ خبر کے لیے آئی ایس پی آر کی آفیشل ویب سائٹ وزٹ کی جاسکتی ہے۔