قومی دفاع

طالبان رہنماپاکستان میں اپنے محفوظ ٹھکانوں میں اہم اجلاس منعقد کررہے ہیں:افغان آرمی چیف کا الزام

کابل(آئی این پی) افغان چیف آف آرمی اسٹاف جنرل قادم شاہ شاہیم نے الزام عائد کیا ہے کہ طالبان گروپ کے رہنماپاکستان کی سرزمین پر اپنے محفوظ ٹھکانوں میں اہم ملاقاتیں کررہے ہیں،امید ہے پاکستان افغان مشرقی صوبوں میں شتعال انگیز کاروائیوں کو فوری طور پر بند کردے گا۔بدھ کو افغان میڈیاکے مطابق آرمی چیف جنرل قادم شاہ شاہیم نے کابل میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ پاکستان میں طالبان کے بیعت کرنے کے اجلاسوں سمیت دیگر اجتماعات ہورہے ہیں۔افغان آرمی چیف نے مشرقی صوبوں میں پاکستانی فوج کی طرف سے گولہ باری کا الزام عائد کرتے ہوئے کہاکہ افغان قیادت کو امید ہے کہ اشتعال انگیز کاروائیوں کو فوری طور پر بند کردیا جائے گا۔انکا کہنا تھاکہ طالبان گروپ کو وحدت جیسے چیلنجزکا سامنا ہے اور انکی مرکزی کمان کمزور ہوچکی ہے جو افغان سیکورٹی فورسز کیلئے ایک اچھی خبر ہے ۔