قومی دفاع

علی حیدرگیلانی کی بازیابی کی پاک فوج کی کوششوں کانتیجہ ہے: یوسف رضا

ملتان:(اے پی پی)سابق وزیراعظم سیدیوسف رضاگیلانی کے بیٹے عبدالقادرگیلانی نے کہاہے کہ علی حیدرگیلانی کی بازیابی کی پاک فوج کی کوششوں کانتیجہ ہے، ہمارے لئے یہ خوشی کالمحہ ہے، سکون اس وقت ملے گا جب میں اپنے بھائی کواپنی آنکھوں سے دیکھ لوں گا، ہم نے امیدکادامن ہاتھ سے نہیں چھوڑاہم ہرسال امیدرکھتے تھے کہ وہ عید ہمارے ساتھ منائے گا۔وہ شب برآت پرہمارے ساتھ ہوگایاوہ رمضان کامہینہ ہمارے ساتھ گزارے گا۔گیلانی ہاؤس ملتان میں میڈیاسے بات چیت کرتے ہوئے عبدالقادرگیلانی نے کہاکہ علی حیدرگیلانی کی بازیابی پاک فوج کی کوششوں کانتیجہ ہے ۔دہشت گردی کے خلاف جنگ میں ضرب عضب کے نتیجے میں پاک فوج ملک میں امن وامان بحال کرنے کیلئے سرگرم ہے اورضرب عضب کے تحت ہی پاکستان اورافغانستانی فوج کے درمیان انٹیلی جنس معلومات کاتبادلہ ہورہاہے۔یہ بازیابی پاکستان اورافغانستان کی فوج کی مشترکہ کوششوں کانتیجہ ہے ۔انہوں نے کہاکہ ہمارے لئے یہ خوشی کالمحہ ہے ان تین سال کے دوران علی حیدرگیلانی کے لئے بے شمار لوگوں نے دعائیں کی اوریہ انہیں دعاؤں کانتیجہ ہے کہ آج ہمیں یہ خوشی کی خبرملی ہے۔ان تین برسوں کے دوران ہم نے علی حیدرگیلانی کونہیں دیکھا۔ہمیں معلوم نہیں کہ وہ کس حال میں رہاہاں ہم نے امیدکادامن ہاتھ سے نہیں چھوڑاہم ہرسال امیدرکھتے تھے کہ وہ عید ہمارے ساتھ منائے گا۔وہ شب برآت پرہمارے بساتھ ہوگایاوہ رمضان کامہینہ ہمارے ساتھ گزارے گا۔انہوں نے کہاکہ ہم تینوں بھائیوں کی سالگرہ 10اپریل کومنائی جاتی ہے ان تین سالوں کے دوران ہم نے اپنی سالگرہ نہیں منائی ۔ہم چاہتے تھے کہ جب علی حیدربازیاب ہوجائے تواس کے بعد ہم تینوں مل کراپنی سالگرہ منائیں۔ہم نے امیدکادامن ہاتھ سے نہیں چھوڑااورآج میں خوش ہوں ۔ہم سب بہت خوش ہیں ۔میں کچھ دیر میں اسلام آبادروانہ ہوجاؤں گا۔اب تک ہمیں میڈیاسے ہی اطلاعات موصول ہورہی ہیں سکون اس وقت ملے گا جب میں اپنے بھائی کواپنی آنکھوں سے دیکھ لوں گا۔