قومی دفاع

لاپتہ افراد کامسئلہ جلد حل ہوجائیگا‘جنرل عامرریاض

خاران (آئی این پی )کمانڈرسدرن کماندلیفٹیننٹ جنرل عامرریاض نے کہاہے کہ لاپتہ افراد کامسئلہ جلد حل ہوجائیگابھٹکے ہوئے جوان ہمارے بھائی ہے وہ قومی دھارے میں شامل ہوجائیں ہم انہیں خوش آمدیدکہیں گے ،بلوچستان کی ترقی سے ہی پاکستان ترقی کرے گا۔ان خیالات کااظہارانہوں نے گزشتہ روز فرنٹیئرکور خاران کے زیراہتمام ایف سی سکول ،پبلک پارک ،لائبریری کے افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر آئی جی ایف سی میجرجنرل شیرافگن ،رکن صوبائی اسمبلی میر عبدالکریم نوشیروانی ،چیئرمین میونسپل کمیٹی میر نورالدین نوشیر وانی ،چیئرمین ضلع کونسل میر صفیر بادینی ،میر شوکت بلوچ سمیت دیگر بھی موجود تھے ۔تقریب میں علاقائی عمائدین ،خواتین ،طلباء سمیت مختلف مکتبہ فکر کے لوگوں نے شرکت کی جبکہ مختلف سکولز کے طلباء وطالبات کی جانب سے تقاریر اورٹیبلو پیش کی گئی۔کورکمانڈرسدرن کمانڈلیفٹیننٹ جنرل عامرریاض کاکہناتھاکہ بلوچستان ترقے کریگا تو پاکستان بھی ترقی کرے گا ،انہوں نے کہاکہ خاران ایک تاریخی ضلع ہے جس نے سب سے پہلے پاکستان کیساتھ الحاق کیاتھا انہوں نے کہاکہ پہاڑوں پر جانیوالے ہمارے بھائی ہیں اگر وہ قومی دھارے میں شامل ہوجائیں تو ہم انہیں خوش آمدیدکہیں گے ،انہوں نے کہاکہ بلوچستان میں لاپتہ افراد کامسئلہ بہت جلد ہوجائیگا تقریب سے خطاب کرتے ہوئے آئی جی ایف سی میجرجنرل شیرافگن کاکہناتھاکہ بلوچستان کے عوام اور فرنٹیئرکور بلوچستان کے درمیان ایک مضبوط رشتہ قائم ہوچکاہے انہوں نے کہاکہ بلوچستان میں امن وامان کے قیام ہماری اولین ترجیح میں شامل ہیں اورانشاء اللہ وہ دن دورنہیں جب یہاں امن قائم ہوگا۔