قومی دفاع

مقبوضہ کشمیرمیں بھارتی مظالم بڑھتےجا رہےہیں

اسلام آباد: (اے پی پی) دفتر خارجہ میں سفراء کو بریفنگ دیتے ہوئے سر تاج عزیز نے کہا کہ دو ماہ کے دوران بدترین ریاستی تشدد سے 80 سے زائد بے گناہ کشمیریوں کو شہید جبکہ ہزاروں کو زخمی کر دیا گیا۔ بربریت کا سلسلہ جاری ہے لیکن بھارت نے مسئلہ کشمیر پر مذاکرات کی پاکستان کی پیشکش قبول کرنے سے بھی انکار کر دیا ہے۔ انہوں نے کہا چھرے والی بندوق کے استعمال سے 500 سے زائد کشمیری بینائی سے محروم ہو چکے ہیں۔