قومی دفاع

ملکی سلامتی کیلئے سیکیورٹی کا دائرہ کار وسیع کیا ہے

اسلام آباد (ملت آن لائن + آئی این پی) مشیرقومی سلامتی جنرل (ر) ناصرجنجوعہ نے کہا ہے کہ ملکی سلامتی کیلئے سیکیورٹی کا دائرہ کار وسیع کردیا گیا ہے،قومی سلامتی کو عالمی اور علاقائی تناظر میں دیکھنا ہوگا ،سیکیورٹی،معیشت ایک ہی سکے کے دو رخ ہیں،دنیا میں نئے رجحانات اور تبدیلیاں جانے بغیر آگے نہیں بڑھ سکتے،بحیثیت قوم اپنی سمت کا یقین ہونا چاہیے۔منگل کو تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ناصرجنجوعہ نے کہا کہ قومی سلامتی کو عالمی اور علاقائی تناظر میں دیکھنا ہوگا،قومی سلامتی ملکی سرحدوں اور شہریوں کی حفاظت سے متعلق ہے، سیکیورٹی، معیشت ایک ہی سکے کے دو رخ ہیں،انہوں نے کہا کہ سرحدوں کی سیکیورٹی قومی سلامتی کا حصہ ہے،ملکی سلامتی کیلئے سیکیورٹی کا دائرہ کار وسیع کردیا گیا ہے،دنیا میں نئے رجحانات اور تبدیلیاں جانے بغیر آگے نہیں بڑھ سکتے۔ناصر جنجوعہ نے کہا کہ ملک کا سائبر ڈیٹا بھی محفوظ ہونا چاہیے تاکہ معلومات باہر نہ جاسکیں،بحیثیت قوم اپنی سمت کا یقین ہونا چاہیے۔