قومی دفاع

نیول چیف کا کریکس ایریا میں قائم اگلے مورچوں کا دورہ

نیول چیف کا کریکس ایریا میں قائم اگلے مورچوں کا دورہ
کراچی:(ملت آن لائن) نیول چیف کی آمد پر کمانڈر کوسٹ ریئر ایڈمرل معظم الیاس نے ان کا استقبال کیا۔ جنوب مشرقی سرحد کے قریب سرکریک کے علاقے میں قائم پاک میرینز کے اگلے مورچوں کے دورے کے دوران نیول چیف کو ہر پوسٹ پر تفصیلی بریفنگ بھی دی گئی۔ایڈمرل ظفر محمود عباسی نے اگلے مورچوں پر تعینات جوانوں سے ملاقات کی اور کریکس میں مشکل موسمی حالات کے باوجود سخت ڈیوٹی سرانجام دینے کے عزم اور جذبے کو سراہا۔ نیول چیف نے قوم کی جانب سے دی گئی بحری سرحدوں کے دفاع کی مقدس ذمہ داری کی اہمیت کو اجاگر کیا اور بُلند اخلاقی اقدار، فٹنس اور تربیت کے بہترین معیار کو برقرار رکھنے پر زور دیا۔امیر البحر نے پاک بحریہ کی فارورڈ پوسٹس پر تعینات جوانوں کی آپریشنل اور حربی تیاری پر اطمینان کا اظہار کیا۔ انھوں نے اس عزم کا اعادہ بھی کیا کہ ملک کی بحری سرحدوں کا دفاع اور میر ی ٹائم مفادات کا تحفظ پاک بحریہ کی اولین تر جیح ہے۔

جنوب مشرقی سرحد کے قریب سرکریک کے علاقے میں قائم پاک میرینز کے اگلے مورچوں کے دورے کے دوران نیول چیف کو ہر پوسٹ پر تفصیلی بریفنگ بھی دی گئی۔ایڈمرل ظفر محمود عباسی نے اگلے مورچوں پر تعینات جوانوں سے ملاقات کی اور کریکس میں مشکل موسمی حالات کے باوجود سخت ڈیوٹی سرانجام دینے کے عزم اور جذبے کو سراہا۔ نیول چیف نے قوم کی جانب سے دی گئی بحری سرحدوں کے دفاع کی مقدس ذمہ داری کی اہمیت کو اجاگر کیا اور بُلند اخلاقی اقدار، فٹنس اور تربیت کے بہترین معیار کو برقرار رکھنے پر زور دیا۔امیر البحر نے پاک بحریہ کی فارورڈ پوسٹس پر تعینات جوانوں کی آپریشنل اور حربی تیاری پر اطمینان کا اظہار کیا۔