قومی دفاع

وزیراعظم اور آرمی چیف کا ایم 8موٹروے منصوبے کا افتتاح،جنرل راحیل شریف نے خود گاڑی چلائی

ہوشاب (آئی این پی) وزیراعظم نوازشریف اور آرمی چیف جنر ل راحیل شریف نے ایم 8موٹروے منصوبے کا افتتاح کرنے کے بعد شاہراہ پر سفر کر کے روڈکامعائنہ کیا،اس دوران آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے خود گاڑی چلائی جبکہ وزیراعظم نواز شریف فرنٹ سیٹ پر بیٹھے۔بدھ کو ہوشاب تربت شاہرہ کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرنے کے بعد وزیراعظم نوازشریف اور آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے مل کر منصوبے کا افتتاح کیا ، جس کے بعد سیاسی و عسکری قیادت نے شاہراہ پر سفر کر کے روڈ پر کام کے معیار کابھی معائنہ کیا۔ اس موقع پر آرمی چیف جنر ل راحیل شریف نے خود گاڑی چلائی جبکہ وزیراعظم نوازشریف ان کے ساتھ فرنٹ سیٹ پر بیٹھے۔(اح)