قومی دفاع

وطن عزیز سے دہشتگردوں کا مکمل صفایا کردیں گے:وزیراعظم ،آرمی چیف

اسلام آباد:(اے پی پی)وزیر اعظم نواز شریف اور آرمی چیف جنرل راحیل نے کہا ہے کہ دہشتگردوں کی بزدلانہ کارروائیوں سے قوم اور سکیورٹی اداروں کے حوصلے پست نہیں ہوں گے ۔ وطن عزیز کے ایک ایک انچ سے دہشتگردوں کا مکمل صفایا کریں گے ۔ وزیر اعظم نواز شریف کی زیر صدارت اعلیٰ سطح اجلاس ، آرمی چیف جنرل راحیل اور وزیر داخلہ سمیت اعلیٰ حکام کی شرکت ، پاک سر زمین سے دہشتگردوں کے مکمل خاتمے کا عزم ۔ اجلاس میں ملک اور خطہ کی سیکیورٹی کی صورتحال اور پٹھان کوٹ واقعے کی تحقیقات پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا ۔ شرکاء نے شبقدر میں دہشتگردوں کے حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ بزدلانہ کارروائیاں دہشتگردی کے خلاف قوم کے عزم کو متزلزل نہیں کر سکتیں ۔ دہشتگردی کے خلاف سکیورٹی اداروں کے جوانوں کی قربانیاں مشعل راہ ہیں ۔ اجلاس میں وزیر خزانہ اسحاق ڈار ، مشیر قومی سلامتی ناصر جنجوعہ ، وزیر اعظم کے معاون خصوصی طارق فاطمی اور سیکرٹری خارجہ اعزاز احمد چوہدری نے بھی شرکت کی ۔