قومی دفاع

پاکستان،سویڈن؛ تعلقات کووسعت دینےکی ضرورت: فاطمی

اسلام آباد (آئی این پی) وزیراعظم کے معاون خصوصی طارق فاطمی نے کہا ہے کہ پاکستان اور سویڈن کے تعلقات کو مزید وسعت دینے کی ضرورت ہے،دونوں ملکوں میں اقتصادی تعلیم اور ثقافتی شعبوں میں تعاون کو بڑھایا جائے جبکہ سویڈن کے سابق وزیراعظم کا رل بلٹ نے کہا کہ سویڈن پاکستان کے تعلقات مزید مستحکم کرنا چاہتا ہے ۔بدھ کو وزیراعظم کے معاون خصوصی طارق فاطمی سے سویڈن کے سابق وزیراعظم کا رل بلٹ نے ملاقات کی۔سویڈن کے سابق وزیراعظم کا رل بلٹ نے کہا کہ سویڈن پاکستان کے تعلقات مزید مستحکم کرنا چاہتا ہے، کارل بلٹ پاکستان کی دہشت گردی کے خلاف کامیابیاں قابل تعریف ہیں۔ انہوں نے کہاکہ حکومت کے معیشت اور امن و امان کی بحالی کیلئے اقدامات قابل تحسین ہیں۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم کے معاون خصوصی طارق فاطمی نے کہا کہ پاکستان اور سویڈن کے تعلقات کو مزید وسعت دینے کی ضرورت ہے،دونوں ملکوں میں اقتصادی تعلیم اور ثقافتی شعبوں میں تعاون کو بڑھایا جائے ۔(اح)