قومی دفاع

پاکستانی عدالت نے بھارتی وزیراعظم نریندرمودی کو طلب کرلیا

اسلام آباد:(اے پی پی) بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کے خلاف مقدمہ درج کرنے کی درخواست جسٹس آف پیس عدالت میں سماعت کے لیے منظور کرلی گئی جس کی سماعت 3 اگست کو ہوگی۔ سپریم کورٹ کے وکیل رانا عبدلحمد نے ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج جسٹس آف پیس عدلت میں پٹیشن دائر کی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ بھارتی وزیر اعظم مقبوضہ کشمیر کی نہتے شہریوں پر مظالم ڈھا رہا ہے جب کہ وفاقی وزیر داخلہ چودھری نثار سمیت تمام اعلیٰ حکام نریندرمودی کے خلاف مقدمہ درج نہیں کررہے۔ درخواست میں وفاقی وزیر داخلہ، آئی جی پنجاب، چیف سیکریٹری، ہوم سیکرٹری پنجاب، سی سی پی او لاہور اور ایس ایچ او پرانی انارکلی کو فریق بنایا گیا ہے۔