قومی دفاع

پاکستان اور ایران کا اپنی سرزمین ایک دوسرے کے خلاف استعمال نہ ہونے دینے پراتفاق

پاکستان اور ایران کا اپنی سرزمین ایک دوسرے کے خلاف استعمال نہ ہونے دینے پراتفاق
تہران:(ملت آن لائن) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے ایرانی وزیر دفاع بریگیڈیئر جنرل عامر حاتمی سے ملاقات کی جس میں دونوں ممالک کا اپنی سرزمین ایک دوسرے کے خلاف استعمال نہ ہونے دینے پر اتفاق کیا گیا۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے ایرانی وزیر دفاع اور پاسداران انقلاب کی سینیئرقیادت سے تہران کے ہیڈ کوارٹرزمیں ملاقاتیں کیں۔ ایرانی وزیردفاع نے دورے پر آرمی چیف کا شکریہ ادا کیا جب کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کی کامیابیوں کو سراہا۔ ایرانی وزیردفاع نے پاکستان سے دفاعی تعاون بڑھانے پررضامندی ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ ایران کی پالیسی پاکستان اور ہمسایہ ممالک سے تعلقات بڑھانا ہے اور پاکستان کیساتھ تعلقات خارجہ پالیسی میں خصوصی اہمیت رکھتے ہیں۔ اس موقع پر آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا تھا کہ دونوں ممالک کو بارڈز محفوظ بنانے کیے لئے اقدامات کرنے کی ضرورت ہے۔ملاقات کے دوران پاکستان اور ایران نے اپنی سرزمین ایک دوسرے کے خلاف استعمال نہ ہونے دینے پراتفاق کیا، پاکستان اورایران نے فیلڈ کمانڈرزکے درمیان ہاٹ لائن قائم کرنے، سرحدی گشت اورانٹیلی جنس معلومات کے تبادلے پر بھی اتفاق کیا۔