قومی دفاع

پاکستان اپنی سرزمین کسی کیخلاف استعمال نہیں ہونےدیگا، اعزازچوہدری

اسلام آباد:(اے پی پی) امریکی صدر کے معاون خصوصی پیٹرلیوائے نے کہا کہ دہشتگردی کیخلاف پاکستانی عوام اور مسلح افواج کی کامیابیوں کو تسلیم کرتے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گذشتہ روز سیکریٹری خارجہ اعزاز چوہدری سے ملاقات میں گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ ملاقات میں دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کا جائزہ لیا گیا۔ اس موقع پر پیٹرلیوائے نے مزید کہا کہ افغانستان میں امن و استحکام کیلیے پاکستان کے اقدامات قابل تحسین ہیں۔ خطے میں امن اور استحکام کیلئے دونوں ممالک کو مل کر کوششیں جاری رکھنا ہوں گی۔ سیکریٹری خارجہ نے کہا کہ پاکستان اپنی سرزمین دوسرے ملک کیخلاف استعمال ہونے کی اجازت نہیں دے گا۔ مسائل کے حل کیلیے دونوں ممالک کے درمیان مفاہمت اور تعاون ضروری ہے۔