قومی دفاع

پاکستان جوہری عدم پھیلاؤ سےمتعلق قوانین پرعمل پیرا ہے: ملیحہ

نیویارک: (اے پی پی) سلامتی کونسل سے خطاب کرتے ہوئے ملیحہ لودھی نے کہا پاکستان کونسل کی قرارداد پر مکمل عملدرآمد کر رہا ہے۔ اسلام آباد جوہری عدم پھیلاؤ کی ذمہ داریاں بطریق احسن پوری کر رہا ہے۔ انہوں نے کہا پاکستان نے ایٹمی تحفظ و سلامتی یقینی بنانے کیلئے مثالی اقدامات کیے ہیں۔ جوہری ٹیکنالوجی کے عدم پھیلاؤ پر دوہرا معیار ترک کرنا ہو گا۔ تخفیف اسلحہ اور جوہری عدم پھیلاؤ پر ایک ساتھ کام کرنا ہو گا۔