قومی دفاع

پاکستان مسلح افواج کی بھارت کو بھرپور جواب دینے کیلئے حکمتِ عملی مرتب

اسلام آباد:(ملت+آئی این پی) بھارت کے جنگی جنون میں دن بدن اضافہ ہوتا جارہا ہے لیکن پاکستان کی مسلح افواج نے بھی بھارت کو بھرپور اور دندان شکن جواب دینے کیلئے حکمت عملی مرتب کرلی ہے۔ بھارتی جنگی جنون کا بھرپور جواب دینے کیلئے پاکستانی مسلح افواج کسی بھی قسم کی بھارتی مہم جوئی کا منہ تو ڑ جواب دینے کیلئے تیار ہے، ذرائع کا کہنا ہے کہ اگربھارت نے سرجیکل اسٹرائیک کی تو جواباً بھارتی اہداف کا تعین کرلیا گیا ہے، کولڈ اسٹار وار سے متعلق بھارتی ڈاکٹرائن کیلئے مکمل حکمت عملی ترتیب دی جاچکی ہے۔ پاکستانی فضائیہ بھی کسی بھی قسم کی مہم جوئی کو روکنے اور منہ توڑ جواب دینے کیلئے مکمل طور پر تیار ہےملک کی سمندی حدود کے محافظ پاکستان نیوی کی دفاعی صلاحیت کے سب ہی معترف ہیں، سمندری راستے سے بھارتی ریشہ دوانیوں کو روکنے اور بھر پور جواب دینے کی تیاریاں بھی مکمل ہیں پاکستان رینجرز اورمسلح افواج کے دستے لا ئن آف کنٹرول کے اطراف تعینات ہیں جو کسی بھی قسم کی بھا رتی اشتعال انگیزی کو فوری جواب دینے کیلئے تیار ہیں گزشتہ روز ہنگامی حالات سے نمٹنے کے لیے بڑے پیمانے پر مشقیں کیں، جس کے تحت پہلے مرحلے پرپاک فضائیہ کے جنگی طیارے اسلام آباد پشاورموٹروے پر ہنگامی لینڈنگ اورٹیک آف کی مشقیں کررہے ہیں، طیاروں نے آج اسلام آباد موٹر وے ایم ٹو کے مختلف سیکشنوں پر کامیابی سے لینڈنگ کی۔ پاک فضائیہ کے ترجمان کے مطابق پاک فضائیہ کی تربیتی جنگی مشقیں ہائی مارک کے نام سے باقاعدگی سے منعقد کی جاتی ہیں اور یہ مشقیں پاک فضائیہ میں بہت اہمیت کی حامل ہیں ، اس کے علاوہ پاک فضائیہ باقاعدگی سے اندرون اور بیرون ملک ہونے والی تربیتی مشقوں میں حصہ لیتی ہے۔