قومی دفاع

پاکستان میں بھارتی مداخلت، امریکہ میں ہندوستانی سفارت خانے کے سامنے احتجاج

واشنگٹن (آئی این پی ) امریکہ میں بھارتی سفارتخانے کے سامنے پاکستان میں بھارتی مداخلت کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔ جس میں بڑی تعداد میں پاکستانیوں نے شرکت کی۔ پاکستان میں بھارتی مداخلت اور را کی دہشت گرد کارروائیوں کے خلاف امریکی دارالحکومت واشنگٹن میں بھارتی سفارتخانے کے سامنے پاکستانیوں نے پر امن احتجاج کیا۔ اس موقع پر مظاہرین نے ہمیں امن چاہیے کے نعرے بلند کیے۔ اس کے علاوہ مظاہرین نے ہاتھوں میں پلے کارڈز اٹھائے ہوئے تھے جس پر بلوچستان میں بھارتی مداخلت اور پاکستان میں را کی مذموم کارروائیوں کے خلاف نعرے درج تھے۔ مظاہرین کا کہنا ہے کہ پاکستان میں بھارتی دہشت گردی کا معاملہ ہر فورم پر اٹھایا جائے گا۔