قومی دفاع

پاکستان میں ’’را ‘‘کے ایجنٹ کی گرفتاری پربھارتی حکومت بوکھلاہٹ کا شکار ہوگئی

نئی دہلی /جودھپور/ اسلام آباد (آئی این پی )پاکستان میں ’’را ‘‘کے ایجنٹ کی گرفتاری پر بوکھلاہٹ کی شکار بھارتی حکومت نے ریاست راجھستان میں دورے پر گئے 35 پاکستانیوں کو گرفتار کر جن میں خواتین، بچے اور بوڑھے شامل ہیں،دفترخارجہ نے نئی دہلی میں پاکستانی ہائی کمیشن سے رابطہ کرکے گرفتار پاکستانیوں کے متعلق معلومات حاصل کرنے کی ہدایت کردی۔بھارتی میڈیا کے مطابق پاکستان میں ’’را‘‘ کے ایجنٹ کی گرفتاری پر بھارتی حکومت بوکھلاہٹ کا شکار ہوگئی ، ریاست راجھستان میں دورے پر گئے 35 پاکستانیوں کو حراست میں لے لیا گیا۔ گرفتار پاکستانیوں میں خواتین، بچے اور بوڑھے شامل ہیں۔بھارتی میڈیا کے مطابق گرفتار پاکستانی شہریوں کے پاس ماتھورا اور ہریدوار کا ویزا ہے۔گرفتار افراد کا تعلق سندھ کے شہروں امرکوٹ،میرپورخاص اور تھرپارکر سے ہے ۔دفترخارجہ نے نئی دہلی میں پاکستانی ہائی کمیشن سے رابطہ کرکے راجھستان میں حراست میں لئے گئے پاکستانیوں کے متعلق معلومات حاصل کرنے کی ہدایت کی ہے۔دوسری جانب راجستھان پولیس کا کہنا ہے کہ حراست میں لئے گئے پاکستانیوں کے متعلق اعلٰی حکام کی مزید ہدایات کا انتظار ہے۔