قومی دفاع

پاکستان کا افغان سرزمین پرتحفظات کا اظہار:سرتاج

اسلام آباد (آئی این پی) وزیر اعظم کے مشیر برائے امور خارجہ سرتاج عزیز نے اافغان سفیر سے ملاقات میں افغانستان کی سرزمین سے پاکستان پر ڈرون حملے پر شدید تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اپنی زمین ایک دوسرے کے خلاف استعمال نہیں ہونے دینی چاہیے۔ پیر کودفتر خارجہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق مشیر خارجہ سرتاج عزیز سے افغانستان کے سفیرعمر زخیل وال نے ملاقات کی ۔ ملاقات میں پاک افغان تعلقات ، افغان امن عمل، نوشکی ڈرون حملہ اور ملا اختر منصور کی ہلاکت کے بعد پیدا ہونے والی صورتحال سے متعلق تبادلہ خیال کیا گیا۔ملا اختر منصور کی ہلاکت کے بعد دونوں ملکوں کے اس پہلے باضابطہ رابطے میں افغان مفاہمتی عمل اور نئی طالبان قیادت کے بیانات پر بھی غور کیا گیا۔ مشیر خارجہ سرتاج عزیز نے ملاقات میں افغانستان کی سرزمین سے پاکستان پر ڈرون حملے پر شدید تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اپنی زمین ایک دوسرے کے خلاف استعمال نہیں ہونے دینی چاہیے۔(اح)