قومی دفاع

پاکستان کو ایف سولہ طیاروں کی فراہمی کی ذمداری امریکہ پر ہے، طارق فاطمی

اسلام آباد:(آئی این پی )وزیر اعظم کےمعاون خصوصی برائے خارجہ امور سید طارق فاطمی کا کہنا تھا کہ پاکستان کو ایف سولہ طیارے فراہم کرنا امریکہ کی ذمداری ہے .امریکی حکومت کی جانب سے فروری میں اعلان کیاگیا تھا کہ وہ پاکستان کوآٹھ F-16 طیاروں کے ساتھ ساتھ لاک ہیڈ مارٹن کارپوریشن کی طرف سے بنائے گئے ریڈار سمیت دیگر سامان فراہم کرےگا، یہ معاہدہ 699 ملین ڈالر میں طے پایا تھا۔ کانگریس کی طیاروں کی خریداری پر مالی معاونت کرنے پر اعتراض کیا گیا تھا جس کے بعد امریکہ نے پاکستان کو طیاروں کی مکمل رقم دینے کا کہا تھا۔ سید طارق فاطمی کا کہناتھا کہ پوری دنیا پاکستان کی دہشتگردی کے خلاف کوششوں سے فائدہ اُٹھا رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان، چین، افغانستان اور امریکہ کو طالبان اور افغان حکومت کے ساتھ امن مذاکرات شروع کرنے کے لئے فعال بنیادوں پر کام کرنا ہوگا ہے. انہوں نے کہا کہ را کے ایجنٹ کی پاکستان میں گرفتاری کو پاکستان نے عالمی طاقتوں کو بھارت کی جانب سے پاکستان میں مداخلت سے آگاہ کیا۔ وزیراعظم کے معاون خصوصی سید طارق فاطمی کا کہنا تھا عالمی طاقتوں کو بھارت کی پاکستان میں مداخلت کے شواہد پیش کئے گئے ہیں اور بتایا گیا ہے کہ اس طرح کی مداخلت سے علاقائی امن واستحکام پر منفی اثر پڑے گا۔