قومی دفاع

پاکستان کے ساتھ تعلقات کو کمزور ہوتا ہوا نہیں دیکھنا چاہتے،امریکہ

واشنگٹن (آئی این پی )ترجمان امریکی محکمہ خارجہ جان کربی نے کہا ہے کہ انسداد دہشتگردی کے معاملے پر ہم پاکستان کے ساتھ کھڑے ہیں اورپاکستان کے ساتھ تعلقات کو کمزور ہوتا ہوا نہیں دیکھنا چاہتے۔ امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان نے میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ دفاعی ضروریات پوری کرنے کیلئے کوئی بھی ملک خودفیصلہ کرنیکا اختیار رکھتا ہے اورپاکستان نے ایف سولہ کی خریداری سے متعلق خودفیصلہ کرناہے۔ جان کربی کا یہ بھی کہنا تھا کہ دونوں ممالک کے درمیان کوئی کشیدگی نہیں ہے اور پاکستان کیساتھ تعلقات اہم اورضروری ہیں۔ ترجمان کا کہنا تھا کہ پاکستان کے ساتھ ملکر انسداد دہشتگردی سے متعلقہ ضروریات کو پوراکررہے ہیں جبکہ پاکستان اور امریکا درمیان تعلقات ہمیشہ اہم نوعیت کے رہے ہیں۔