قومی دفاع

پاک بھارت؛ سیزفائرمعاہدے پرسختی سےعمل درآمد کرنے پراتفاق

لاہور:(اے پی پی) پاک بھارت سرحدی فورسز نے سرحدوں پرامن یقینی بنانے کے لیے سیزفائرمعاہدے پرسختی سےعمل درآمد کرنے پراتفاق کیا ہے۔ پاکستان نے سیالکوٹ ورکنگ باونڈری اورعالمی سرحد پر باڑکی تعمیر کا ایشوبھی اُٹھایا۔ رینجرزہیڈکوارٹرزلاہورمیں اختتام پذیرہونے والے دو روزہ پاک بھارت سرحدی فورسزکے اجلاس کے بعد مشترکہ اعلامیہ جاری کیا گیا ،جس میں کہا گیا کہ غیرقانونی بارڈرکراسنگ اورسمگلنگ کی روک تھام کے لیے انٹیلی جنس شیئرنگ کی جائے گی۔ اجلاس میں بھارت کے 23 رکنی وفد کی سربراہی ڈی جی بی ایس ایف کرشن کمارشرما کی جبکہ پاکستان کی طرف سے میزبانی اورقیادت ڈی جی رینجرزپنجاب میجرجنرل عمرفاروق برکی نے کی، مشترکہ اعلامیہ میں کہا گیا کہ سرحدوں پرمعمولی تنازعات فلیگ میٹنگ میں مقامی کمانڈرہی طے کریں گے. اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ اسمگلنگ کی روک تھام کے لیے انٹیلی جنس شیئرنگ جبکہ غیرقانونی بارڈرکراسنگ روکنے کے لئے مشترکہ پٹرولنگ کی تجویز پر بھی عمل درآمد کیا جائے گا اور ساتھ ہی ساتھ کسٹم انٹیلی جنس شیرنگ بھی کی جائیگی۔ مشترکہ اعلامیہ میں یہ بھی بتایا گیا کہ دونوں ممالک میں آنے جانےوالے مسافروں کی سیکیورٹی کو مزید موثربنایا جائیگا، ایمرجنسی کے حالات میں سرحدی فورسز کے سربراہان ہاٹ لائن رابطے رکھیں جائیں گے، دونوں سرحدی فورسزکا آئندہ اجلاس نئی دہلی میں ہوگا۔