قومی دفاع

پاک بھارت سرحدی محافظوں کےمذاکرات کا آخری دورختم

پاک بھارت:(اے پی پی) پاک بھارت سرحدی محافظوں کے ششماہی مذاکرات کا دوسرا اورآخری دور رینجرزہیڈکوارٹرلاہور میں ختم ہو گیا، بھارتی وفد آج شام واپس روانہ ہو جائے گا ۔ بھارتی بارڈر سیکیورٹی فورس اور پاکستان رینجرز حکام کےدرمیان مذاکرات کادوسرااورحتمی دورآج رینجرز ہیڈکوارٹرز لاہورمیں ختم ہو گیا،بھارتی وفد کی قیادت ڈی جی ،بی ایس ایف کرشن کمار شرما جبکہ پاکستانی وفد کی ڈی جی رینجرز میجر جنرل عمر فاروق برکی نےکی۔ 2 روزہ مذاکرات میں طے پایاکہ غلطی سے سرحد عبور کرنےوالے افراد کی48گھنٹے میں واپسی ممکن بنائی جائے گی،منشیات اسمگلنگ کی روک تھام کیلئے معلومات کاتبادلہ کیا جائے گا۔ بارڈر پر مشترکہ گشت جاری رکھاجائے گا،جبکہ زمینی اور سمندری حدود پار کرنے کےجرم میں سزا پوری کرنےوالے قیدیوں کی جلد رہائی ممکن بنائی جائے گی۔ سزا پوری کرنےوالےقیدیوں کی رہائی کےفیصلےسےدونوں اطراف سے100سے زائد قیدیوں کی جلد رہائی ممکن ہو سکے گی،مذاکرات کا مشترکہ اعلامیہ بھی آج ہی جاری کیاجائےگا۔