قومی دفاع

پاک بھارت ڈی جی ایم اوزمیں ہاٹ لائن رابطہ؛ پاک فوج نے بھارتی الزامات مسترد کردیے

راولپنڈی:ملت آن لائن… پاکستان اوربھارت کے ڈی جی ملٹری آپریشنز کے درمیان ہاٹ لائن پررابطہ ہوا ہے جس میں پاک فوج نے بھارت کی جانب سے لگائے گئے الزامات کوبے بنیاد قراردے کرمسترد کردیا ہے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق پاک بھارت ڈی جی ملٹری آپریشنزکا ہاٹ لائن پررابطہ ہوا، پاک فوج نے بھارتی فوجیوں کے اعضاء کاٹنے اورنعشیں مسخ کرنے کا الزام مسترد کرتے ہوئے کہا کہ پاک فوج نے نا توراولا کوٹ پونچھ سیکٹرپرسیز فائرکی خلاف ورزی کی اورنا ہی لائن آف کنٹرول پارکی۔
ڈی جی ملٹری آپریشنزنے کہا کہ پاکستان آرمی پیشہ ورفوج ہے جو طرزعمل کے اعلیٰ ترین معیاربرقراررکھتی ہے، ہم کنٹرول لائن پرامن و سکون قائم رکھنے کیلئے پرعزم ہیں، بھارت کا فوجیوں کی نعشیں مسخ کرنے کا الزام وادی کی صورتحال سے توجہ ہٹانے کی کوشش ہے۔