قومی دفاع

پاک فوج نے مشترکہ طورپر 9:00 بجے فلک شگاف قومی نعرہ لگایا

اسلام آباد (ملت + آئی این پی) شکر پڑیاں اسلام آباد میں پریڈ ایونیو پر یوم پاکستان پریڈ میں کشمیریوں کے ساتھ بھرپور یکجہتی کا اظہار کیا گیا ، موسم بہار کی منظر کشی کے لئے پریڈ ایونیو میں جگہ جگہ پھول رکھے گئے ، پریڈ ایونیو میں بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح ، مفکر پاکستان علامہ محمد اقبال کے پوٹریٹ آویزاں تھے ، پریڈ میں مثالی نظم و ضبط دیکھنے میں آیا ، مقررہ وقت 8:30بجے تقریب شروع ہو گئی ، تقریب میں شرکت کیلئے وزیر اعظم محمد نواز شریف کالی شیروانی اور قومی لباس زیب تن کئے 8:24پر پریڈ ایونیو آئے ، وزیر دفاع خواجہ محمد آصف اور اعلیٰ عسکری قیادت نے استقبال کیا ،پریڈ کے مہمان خصوصی صدر پاکستان ممنون حسین 8:27پر پریڈ ایونیو آئے ، صدر مملکت اپنی روایتی بگھی میں آئے اور گھڑ سوار دستہ ان کے ہمراہ تھا ، صدر پاکستان نے جیپ میں پریڈ کا معائنہ کیا ، عقب میں ملٹری سیکرٹری اور پریڈ کمانڈر ہمراہ تھے ، صدر پاکستان بھی کالی شیروانی اور قومی لباس زیب تن کئے ہوئے تھے ، مقررہ وقت پر قومی ترانہ پڑھا گیا اور مہمانان قومی ترانہ کے احترام میں اپنی نشستوں سے کھڑے ہو گئے ، پاک فوج نے مشترکہ طورپر 9:00فلک شگاف قومی نعرہ لگایا گیا ، بہار کی منظر کشی کے لئے پریڈ ایونیو کو پھولوں سے سجا دیا گیا