قومی دفاع

پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ کا نیشنل یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی اسلام آباد کا دورہ

راولپنڈی ۔ (ملت آن لائن) پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ نے جمعرات کو نیشنل یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی(نسٹ ) اسلام آباد کا دورہ کیا اور بین الاقوامی سطح کی رینکنگ میں نمایاں پوزیشن حاصل کرنے پر تعریف کی ۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ(آئی ایس پی آر )کے مطابق نسٹ یونیورسٹی کے دورہ کے دوران آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ نسٹ یونیورسٹی کا شمار پاکستان کی صف اول کی یونیورسٹیوں میں ہوتا ہے ، نسٹ یونیورسٹی کوئٹہ کمیپس کے قیام کے بعد تمام صوبوں میں نسٹ یونیورسٹی کے کمیپس قائم ہوجائیں گے ۔ انہوں نے کہا کہ نسٹ یونیورسٹی اعلی معیار کے حامل انجینئرز تیار کر نے میں اہم کردار ادا کر رہی ہے ۔انہوں نے نوجوانوں پر زور دیا کہ وہ بہتری کے لئے کوشاں رہیں اور اپنے آپ سے پوچھیں کہ وہ اپنے ملک کے لئے کیا کرسکتے ہیں ۔