قومی دفاع

پاک فوج کے 7 میجر جنرلز کو ترقی دیدی گئی

راولپنڈی:(ملت+آئی این پی) پاک فوج کے 7 میجر جنرلز کو لیفٹیننٹ جنرل کے عہدے پر ترقی دیدی گئی۔ جمعہ کو پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق پاک فوج کے سات میجر جنرلز کو لیفٹیننٹ جنرل کے عہدے پر ترقی دی گئی ۔ ترقی پانے والوں میں کمانڈنٹ پی ایم اے میجر جنرل ندیم رضا‘ ڈی جی ڈبلیو اینڈ آر میجر جنرل ہمایوں عزیز‘ این ڈی یو میں تعینات میجر جنرل ندیم اشرف‘ ڈی جی ایف ڈبلیو او میجر جنرل محمد افضل‘ آئی جی ایف بلوچستان میجر جنرل شیر افگن‘ ڈی جی پی ایس جی ایچ کیو میجر جنرل قاضی اکرام‘ ڈی جی رینجرز سندھ میجر جنرل بلال اکبر شامل ہیں۔ (ن غ)