قومی دفاع

کامرہ ، پاک فضائیہ کے 14اسکواڈرن کو جے ایف 17 تھنڈر طیارے حوالے کرنیکی تقریب کا انعقاد

کامرہ (ملت + آئی این پی) کامرہ میں پاک فضائیہ کے 14اسکواڈرن کو جے ایف 17 تھنڈر طیارے دینے کی تقریب ہوئی‘ تقریب میں وزیر دفاع خواجہ محمد آصف اور پاک فضائیہ کے سربراہ ایئرچیف مارشل سہیل امان نے شرکت کی‘ پاک فضائیہ کے جے ایف 17تھنڈر طیاروں نے فلائی پاسٹ کا مظاہرہ کیا۔ جمعرات کو کامرہ میں پاک فضائیہ کے 14 اسکواڈرن کو جے ایف 17 تھنڈر طیارے دینے کی تقریب ہوئی وزیر دفاع خواجہ آصف اور پاک فضائیہ کے سربراہ ایئرچیف مارشل سہیل امان بھی تقریب میں شریک ہوئے۔ وزیر دفاع نے پاک فضائیہ کے 14اسکواڈرن کا معائنہ کیا ۔اس موقع پر جے ایف 17تھنڈر طیاروں نے فلائی پاسٹ کا مظاہرہ بھی کیا۔ جے ایف 17تھنڈر پاکستان اور چین کے اشتراک سے تیار کئے گئے ہیں۔ اس وقت فضائیہ میں بلاک ون اور بلاک ٹو طیارے شامل ہیں ۔پاک فضائیہ کے پاس بلاک ون اور بلاک ٹو کے مجموعی طور پر 70 سے زیادہ طیارے ہیں۔ جے ایف 17 تھنڈر طیارے دوسرے ملکوں کو برآمد کرنے کے لئے بھی دستیاب ہیں۔ طیارے پاک فضائیہ کی ضروریات پوری کریں گے۔ وزیر دفاع خواجہ آصف نے پاک فضائیہ کے 14 اسکواڈرن کا معائنہ کیا ۔اس موقع پر پاک فضائیہ کے جے ایف 17 تھنڈر طیاروں نے فلائی پاسٹ کا مظاہرہ بھی کیا۔