قومی دفاع

کراچی : دہشت گردی میں تین کالعدم تنظیمیں ملوث ہیں، پاک فوج

کراچی:(اے پی پی).پاک فوج کے ترجمان لیفٹیننٹ جنرل عاصم سلیم باجوہ نے کہا کہ کراچی میں ٹی ٹی پی،القاعدہ،لشکرجھنگوی مل کرکارروائیاں کرتےتھے، تینوں دہشت گرد گروپ پکڑے گئے ہیں۔کراچی میں امن قائم ہونے تک آپریشن جاری رہے گا۔کراچی میںڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل عاصم سلیم باجوہ نے میڈیا بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ پوری دنیا ضرب عضب کی کامیابیوں کو جانتی ہے اور اس آپریشن کو عالمی سطح پرسراہا جا رہا ہے۔آپریشن ضرب عضب15جون 2014سے شروع ہوا۔13ہزار212انٹیلی جنس آپریشنز پورے ملک میں ہوئے ،آرمی چیف نےانٹیلی جنس کی بنیاد پر آپریشن کا حکم دیا،ہمیں معلوم تھاکہ ضرب عضب کاردعمل پورےملک میں آئےگا ،دہشتگردوں کے ٹھکانوں کو تباہ کرنے سے ملک میں دہشت گردی میں کمی ہوئی جہاں جہاں ان کی پناہ گاہیں تھیں ، ان کو صاف کردیا گیا ہے۔کراچی میںستمبر2013میں رینجرز کا آپریشن شروع ہوا، آپریشن سے قبل کراچی میں حالات بہتر نہیں تھے۔ جرائم عروج پر تھا۔اغوابرائےتاوان،قتل ،بھتہ خوری کی کارروائیاں ہورہی تھیں۔کراچی میں 13ہزار212انٹیلی جنس آپریشن ہوئے۔آپریشن کے دوران سوا 4لاکھ گولیاں برآمد ہوئیں ،9ہزار سے زائد ہتھیار آپریشن کے دوران پکڑے گئے ،کراچی میں رینجرزنے6ہزارلوگوں کوپکڑکرپولیس کےحوالےکیا۔ٹارگٹ کلنگ میں70فی صد کمی ہوئے،85بھتہ میں کمی ہوئے۔ ڈی جی آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ کراچی میں پوری طرح امن بحال ہوگا۔جب تک امن نہیں ہوتا ،کراچی میں آپریشن جاری رہےگا۔کراچی کے ساتھ فوج کا کمنٹ ہے۔آرمی چیف کئی بار کراچی میں آچکے ہیں۔ کراچی میں کام جاری ہے اور ہم کام کو پورا کریں گے ۔ ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ جب تک سہولت کارختم نہیں ہوں گےدہشت گردی ختم نہیں ہوسکتی،کراچی ایئرپورٹ حملے میں10دہشت گرد مارے گئے ،کراچی ایئرپورٹ حملےکی تمام تیاری اورمنصوبہ بندی میران شاہ میں ہوئی۔عاصم باجوہ نے مزید کہا کہ کراچی میں ٹی ٹی پی،القاعدہ،لشکرجھنگوی مل کرکارروائیاں کرتےتھے،کراچی میں جیل توڑنےکی سازش میں بھی یہی گروپ شامل تھا ،نعیم بخاری کراچی ایئرپورٹ اٹیک کا ماسٹر مائنڈ تھا،یہ سارے دہشت گرد ریاست کو مطلوب تھے ۔گروہ کامرہ ایئربیس اورآئی ایس آئی سکھرپرحملےمیں شامل تھا،پکڑےگئےگروپ ایئرپورٹ حملے،چوہدری اسلم پرحملےمیں ملوث تھے ،شہر سے دہشت گردوں کے 3بڑے گروپ پکڑے۔دوران آپریشن97دہشت گردپکڑے،26کےسرکی قیمت مقررتھی،القاعدہ برصغیر کے 12سہولت کار پکڑے۔