قومی دفاع

کراچی شہر کے حالات بدل گئے: کور کمانڈر

کراچی (ملت + آئی این پی) کور کمانڈر کراچی لیفٹیننٹ جنرل شاہد بیگ مرزا نے کہا ہے کہ کراچی شہر کے حالات بدل گئے ہیں‘ امن سے معاشی سرگرمیوں میں اضافہ ہوا ہے‘ کراچی میں مکمل امن کے لئے آپریشن جاری رہے گا۔ پیر کو کور کمانڈر کراچی سے چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹریز کے صدر نے ملاقات کی۔ جس میں لیفٹیننٹ جنرل شاہد بیگ مرزا نے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ کراچی میں مکمل امن کے لئے آپریشن جاری رہے گا اور قانون نافذ کرنے والے ادارے اپنے فرائض انجام دیتے رہیں گے۔ پاکستان آرمی اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کی کاوشوں سے کراچی میں امن بحال ہوا ہے۔ انہوں نے کہا کہ نے کہا ہے کہ کراچی شہر کے حالات بدل گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ شہر میں امن سے معاشی سرگرمیوں میں اضافہ ہوا ہے کراچی میں مکمل اور پائیدار امن کے لئے آپریشن جاری رہے گا۔ اس موقع پر چیمبر آف کامرس کے صدر نے کہا کہ کراچی میں امن کی وجہ سے معاشی سرگرمیوں میں اضافہ ہوا پاکستان آرمی اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کی کاوشوں سے امن بحال ہوا ہے۔ کراچی کے امن و امان کے حوالے سے تاجر برادری قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ساتھ ہیں۔