قومی دفاع

کرپشن الزامات میں برطرف فوجی افسروں سے مراعات واپس لے لی گئیں

اسلام آباد(آئی این پی)آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے جو کہا کر دکھایا ، کرپشن کرنے والے 11 فوجی افسران کو پاک فوج سے نکال دیا ، عسکری ذرائع نے چھ افسران کی برطرفی اور مراعات واپس لینے کی تصدیق کردی ، ان میں لیفٹننٹ جنرل سے میجر رینک تک کے افسر شامل ہیں ۔ آرمی چیف کا کرپشن کے خلاف مثالی ایکشن ، مالی بدعنوانی پر 11 فوجی افسران برطرف ، زد میں آنے والوں میں ایک لیفٹننٹ جنرل ، ایک میجر جنرل ، پانچ بریگیڈیئر ، 3 کرنل ، ایک میجر شامل ، عسکری ذرائع نے 6 کی تصدیق کردی ۔ عسکری ذرائع نے لیفٹیننٹ جنرل عبیداللہ خٹک ، میجر جنرل اعجاز شاہد ، بریگیڈئر اسد ، بریگیڈئرسیف اللہ، بریگیڈئر عامر اور کرنل حیدر کی برطرفی کی تصدیق کی ہے ۔ افسران سے تمام مراعات بھی واپس لے لی گئی ہیں ۔ برطرف کئے گئے تمام افسران ہی بلوچستان ایف سی میں تعینات رہے ان میں سے لیفٹیننٹ جنرل عبیداللہ خٹک اور میجر جنرل اعجاز شاہد آئی جی فرنٹئیر کور کے عہدے پر فائز رہ چکے ہیں ۔