قومی دفاع

کوالٹی کے حساب سے پاکستان کے وار ہیڈز خطرناک حد تک کارآمد ہیں: رپورٹ

نیویارک : (اے پی پی) میپس اینڈ ریسرچرز نامی ایک ادارے نے نیوکلئیر وار ہیڈز کی عالمی درجہ بندی پر مبنی ایک رپورٹ شائع کی ہے ۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ بظاہر تو امریکہ اور روس کے پاس نیوکلئیر وار ہیڈز کی تعداد سب سے زیادہ ہے لیکن کوالٹی کے حساب سے پاکستان کے وار ہیڈز خطرناک حد تک کارآمد ہیں ۔ پاکستان واحد ملک ہے کہ جس نے امریکہ اور روس کے بعد اپنے ایٹمی وار ہیڈز کو عالمی معیار کا نمونہ بنایا ہے۔ اس تحقیقاتی ادارے نے جو درجہ بندی کی ہے وہ کچھ یوں ہے۔ اس وقت روس کے پاس 8500 ، امریکہ کے پاس 7700 ، فرانس کے پاس 300 ، چین کے پاس 250 ، برطانیہ کے پاس 225 ، پاکستان کے پاس 120 , ہندوستان کے پاس 110 ، اسرائیل کے پاس 80 ، اور نارتھ کوریا کے پاس صرف آٹھ ایٹمی وار ہیڈز موجود ہیں ۔