قومی دفاع

گلشن اقبال پارک میں ہونے والے دھماکہ میں65 افراد جاں بحق ٗ 340 زخمیوں کو شیخ زید سمیت دیگر قریبی ہسپتالوں میں منتقل کر دیا گیا‘ترجمان ریسکیو

لاہور :(اے پی پی )صوبائی دارالحکومت کے علاقہ اقبال ٹاؤن کے گلشن اقبال پارک میں ہونے والے دھماکہ میں 65افراد جاں بحق جبکہ 340 زخمی ہو گئے۔ ترجمان ریسکیو 1122 کے مطابق دھماکہ کے نتیجہ میں جاں بحق ہونے والے39 افراد کی نعشیں اور 125 زخمیوں کو جناح ہسپتال منتقل کیا گیا ۔ ترجمان کے مطابق شیخ زید ہسپتال میں 5 نعشیں اور 48زخمیوں کو پہنچایا گیا جبکہ فاروق ہسپتال میں 6نعشوں اور 33زخمیوں کو منتقل کیا گیا۔ 6 نعشوں اور 41زخمیوں کو سروسز ہسپتال ، جبکہ 9نعشیں اور 12زخمیوں کو میو ہسپتال پہنچایا گیا۔ترجمان کے مطابق لاہور جنرل ہسپتال میں 53 ٗ گنگارام میں 20اورباجوہ ہسپتال میں 8زخمیوں کو منتقل کیا گیا۔ ترجمان نے مزید بتایا کہ دھماکہ کی جگہ پر ریسکیو آپریشن مکمل کر کے تمام نعشوں اور زخمیوں کو ہسپتالوں میں منتقل کر دیا گیا ہے، جبکہ معمولی زخمیوں کو موقع پر ہی ابتدائی طبی امداد کے بعد فارغ کر دیا گیا ہے۔